Learn from world lock down

اس “ورلڈ لاک ڈاون” سے جو سیکھنے کو ملا ھے وہ کچھ اس طرح ھے۔

1۔ امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک نہیں ھے۔
2۔ چین نے تیسری عالمی جنگ جیت لی ایک بھی میزائیل یا گولی چلائے بنا۔
3۔ گورے، اتنے تعلیم یافتہ نہیں جتنے وہ دکھتے ھیں۔
4۔ غریب آدمی، امیر آدمی سے زیادہ مضبوط ھے۔
5۔ دنیا کے لیے سب سے بڑا “وائرس” انسان خود ھے۔
6۔ کوئی پیر، پجاری، پنڈت، مولوی یا پادری، مریض کو شفا نہیں دے سکتا۔
7۔ اب ھمیں احساس ھوا ھے کہ جانور چڑیا گھر میں کیسا محسوس کرتے ھوں گے ۔
8۔ گھروں میں رہ کر بھی کاروبار کیا جا سکتا ھے ۔
9۔ ھم فاسٹ فوڈ اور غیر ضروری سرگرمیوں کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ھیں۔
10۔ اس دنیا میں اب بھی اچھے لوگ موجود ھیں۔
11۔ اگر ھم اچھے سکول بنائیں گے تو ھمیں زیادہ ھسپتال بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
12۔ ھم گاڑیوں کے بنا بھی چل سکتے ھیں۔
13۔ ھمارے پاس وقت بہت ھے اگر ھم اسے صحیح استعمال کریں۔
14۔ ضرورت سے زیادہ پیسہ، بیکار چیز ھے۔
15۔ قدرت کے بنائے ھوئے نظام ھی سب سے بہتر ھیں، اور اسی میں ھی انسان کی بھلائی ھے۔
16۔ یہ دنیا کتنی بھی ترقی کر لے، وہ قدرت کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔
17 ۔ اگر آپ، صاحب استطاعت ھونے کے باوجود، کسی مفلس کی دادرسی نہیں کرتے تو، آپ، زاھد، عابد، عالم، مفصر تو ھو سکتے ھیں مگر نیک نہیں۔
🤔🤔🤔🤔🤔

Print Friendly, PDF & Email

Share Your Thoughts

Make A comment

Subscribe By Email for Updates.