Rabi vegetables kaasht karain

16/03/2021 to 31/03/2021 Other Rabi Vegetables
سبزیات
٭ موسم سرما کی کاشتہ سبزیات کی آبپاشی کا خیال رکھیں۔

٭ موسم گرما میں اُگائی جانے والی سبزیوں کریلہ، گھیا کدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر اور کھیرا کی کاشت کا وقت فروری تا مارچ ہے۔موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈ کے دوران بہترین نشوونما دیتی ہیں۔ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

٭ سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھے نکاس اورنامیاتی مادے والی ریتلی میرا/زرخیز میرا زمین ہونی چاہیے۔ سبزیوں کی کاشت سے ایک دو ماہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملا دیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے۔

٭ بیج ایسی اقسام کا منتخب کیا جائے جو کہ ہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو۔ کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور بیج کاشرح اُگاؤ 80فیصد سے کم نہ ہو۔

٭ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہو جائے تو اس پنیری کو پٹٹریوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔کریلہ، گھیا کدو،چپن کدو، گھیا توری، تر اور بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کریں۔

16/03/2021 to 31/03/2021 Grapefruit
ترشاوہ پھل
٭ جن پودوں کا پھل برداشت کر لیا گیا ہے ان پودوں کے درمیان ہل چلائیں۔

٭ ولنشیا لیٹ کی برداشت مکمل کریں۔

٭ مختلف اقسام کے ترشاوہ پھلوں کی پیوندکاری کریں۔ گرے ہوئے بیمار پھل زمین میں دبا دیں۔

٭ باغات اور نرسری کو رس چوسنے والے کیڑوں مثلاً سٹرس سلا، سفید مکھی، پھل کی مکھی اور لیف مائنر کے خلاف سپرے کریں۔پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے جنسی پھندے لگائیں۔

٭ بورڈو پیسٹ، نائٹروجنی کھاد اور عناصر صغیرہ کا انتظام کریں

Print Friendly, PDF & Email

Share Your Thoughts

Make A comment

Subscribe By Email for Updates.