Salana Natia Muqabla and Gabriel Convention 14 August-11 September

[ad name=”468×60"]

(۱) علامہ محمد یوسف جبریلؒ ملک کی مشہور و معروف علمی وروحانی شخصیت ہیں اور واہ کینٹ میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔اُنکا ورثہ اُمتِ مسلمہ کیلئے ایک مشعلِ راہ کی حیشیت رکھتا ہے۔اُنکے اُفکاروپیغام کو اُجاگر کرنے اور آسان وفہم انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کیلئے یوسف جبریلؒ فاؤنڈیشن کا آغاز ۹ نومبر۲۰۱۵ء کو کیاگیا تھا۔اس کے مقاصد میں تعلیمی اداروں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا بھی ہے۔اسی سلسلے میں ایک نعتیہ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے جو ۱۴ اگست سے ۱۱ستمبر تک نیچے دیے گئے شیڈول کے مطابق منعقدہو گا۔
نمبر شمار
مقابلہ
مقام
تاریخ ،وقت
۱
گروپ A
جامع حسنینیہ احیاء العلوم 3Hنزد بیرئیر 2واہ کینٹ
14 اگست صبح 09:00بجے
۲
گروپB
جامع مسجد حنفیہ ، 20H واہ کینٹ
21اگست صبح 09:00بجے
۳
کوارٹر فائنل
جامع مسجد گلزارِ مدینہ ، نزد بیرئیر 2، جی ٹی روڈواہ کینٹ
28اگست صبح 09:30بجے
۴
سیمی فائنل
رومان پبلک سکول جلالہ روڈملک آباد
4ستمبرصبح10:00بجے
۵
فائنل،عُرس مبارک
آستانہ عالیہ علامہ محمد یوسف جبریلؒ ،جبریل روڈ لنک جلالہ روڈ ملک آباد
11ستمبر صبح 10:00 بجے
(۲) اس مقابلے میں ٹیکسلا سے حسن ابدال اور گردونواح کے ادارے شرکت کر یں گے۔ادارے سے مراد کوئی بھی مدرسہ،مسجد، خانقاہ،سکول،کالج،بزم،انجمن ہوسکتاہے۔ہرادارہ رجسٹریشن فارم کے ذریعے کم ازکم ایک اور زیادہ سے زیادہ پانچ اُمیدواروں کے کوائف فراہم کرے گاجو کہ مقابلے میں اُس ادارے کی نمائندگی کریں گے۔اُمیدوار کا ادارے سے وابستہ ہونا ضروری شرط نہیں ہے البتہ ہر ادارہ اپنے وابستگان کوفوقیت دے ۔امیدواروں کی عمر7-25سال کے درمیان ہونی چاہیے ۔رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں اور نامکمل فارم کو کوئی اہمیت نہیں دی جائے گی۔فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جولائی2016ء ہے۔جلدازجلد فارم بھرکے فاؤنڈیشن کے نمائندے کے موبائل نمبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر ایس ایم ایس یا کال کر دیں ۔فارم آپ سے وصول کر لیا جائے گا۔
(۳) فائنل مقابلے میں اول ،دوم ،سوم درجے حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو شیلڈز،سرٹیفیکیٹ اور سپیشل گفٹ دیے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل تک پہنچنے والے سرٹیفیکیٹ اور سپیشل گفٹ اور کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے صرف سپیشل گفٹ کے حقدارہوں گے۔فائنل جیتنے والے ادارے کے مہتمم اور ججز صاحبان کو بھی شیلڈز دی جائیں گی۔مقابلے کے انعقاد میں خصوصی تعاون کرنے والے حضرات ،اداروں کو اعزازی سرٹیفیکیٹ اور سپیشل گفٹ دیے جائیں گے۔تقریب تقسیمِ انعامات فائنل مقابلے کے بعد منعقد ہوگی اس لیے اوپر بیان کردہ تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہاں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔
(۴) پورے مقابلے کیلئے نامی گرامی شعراء کے ساتھ ساتھ واہ کینٹ کے نعت گو شعراء کا کلام خصوصیت سے منتخب کیا گیا ہے۔سات سے پندرہ اور سولہ سے پچیس سال کے اُمیدواروں کیلئے علحدہ کلام ترتیب دیے گئے ہیں ۔ابتدائی طور پر رجسٹریشن فارم جمع کرواتے وقت ادارے کے متعلقہ شعبے کے نگران یا مہتمم انفرادی طور پراُس میں سے کلام منتخب کریں گے۔ہر اُمیدوار کو ایک منفرد انتخابی نمبر(Cid) ،کلام اور کلام نمبر(Nid) دیا جائے گا۔ہر مقابلے میں کامیاب ہونے والے اُمیدواراگلے مقابلے کیلئے چنیدہ کلاموں میں سے اپنے لیے خود انتخاب کریں گے۔
(۵) اُمیدواروں کو مقابلے کی جگہ تک لانے کا انتظام ہر ادارہ خود کرے گا۔مقابلے کے مقامات کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے کہ وہاں پہنچنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔فائنل مقابلے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے، نواب آباد سٹاپ سے مقابلے کے مقام تک پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا جو مناسب کرایے میں اُمیدواروں ،معزز مہمانوں اور دیگر شرکاء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔
(۶) اس مقابلے کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے اور زیادہ تر اُمور رضاکارانہ طور پر کیے جائیں گے ۔آپ سے التماس ہے کہ ہرممکن تعاون کی فضابنائے رکھیں تاکہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے ہوجائیں اور یہ مقابلہ سالانہ بنیادوں پر ہوتا رہے۔عرس مبارک(فائنل پروگرام) کے لنگر میں حصہ ڈالنے کے خواہش مند حضرات نمائندے کو رقم دے سکتے ہیں لیکن رسید لینا نہ بھولیں ۔اگر آپ ادارے کا بینر فائنل مقابلے میں آویزاں کرنا چاہیں تو وہ یکم ستمبر سے پہلے ایف ٹی ایس سالوشن ، ہادی پلازہ نزد جنجوعہ سی این جی نواب آباد(0342-7775553)’ یا‘ جبریلؒ موبائلز اینڈ کمیونیکیشن ،قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد(0313-5207402) پر پہنچا دیں ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
والسلام
رضوان یوسف اعوان
جنرل سیکرٹری
یوسف جبریل فاؤنڈیشن پاکستان
برائے رابطہ
Mobile No : 0332-5152261 , 0308-8374342 , 0310-5524524 , 0343-5131415

[a[ad name=”Adsense 728*90"]p>


Print Friendly, PDF & Email

Related Posts

  • 86
    Back to Kuliyat e Gabriel تبصرہ جات و تاثرات علامہ یوسف جبریل کی شاعری کے متعلق محترم ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کے خیالات ’’انداز فکر حضرت علامہ اقبالؒ کا سا ہے اور ایک لحاظ سے کلام انہی کی آواز کی صدائے بازگشت ہے۔ شاعر نے جس نصب العین کو پیش…
  • 79
    Back to Kuliyat e Gabriel لائحہ عمل اب بھنور میں جو سفینہ ہے اب بھنور میں جو سفینہ ہے ذرا ہوش کریں کچھ کریں خوفِ خدا بہرِ خدا ہوش کریں ڈوب سکتی ہے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں یہ ناؤ ملت اپنی ہے گرفتارِ بلا ہوش کریں لگ تو سکتی تھی…
  • 78
    رات اور دن ٭٭٭ڈاکٹر اظہر وحید٭٭٭ رات اور دن کا آپس میں بدلنا تغیر کی علامت ہے.... لیکن ثبات کے متلاشی کیلیے اس میں ثبات نہیں۔ تغیر کو شاعری میں ثبات مل بھی جائے‘ تو انسان کو تغیر میں ثبات نہیں ملتا۔ رات چاند سے عبارت ہے اور دن سورج…
  • 78
    عصرِ حاضر وہ اشکِ خونِ گرہ گیر مشکبو نہ رہا وہ اشکِ خونِ گرہ گیر مشکبو نہ رہا قتیلِ عشق کے باطن کی آرزو نہ رہا رگوں میں جوش حمیت کی آبرو نہ رہی دلوں میں جوشِ اخوت وہ کو بہ کو نہ رہا تڑپتے دل کی پکاروں کی بے…
  • 73
    Back to Kuliyat e Gabriel نعرہ ء جبریل ( 1) روحِ اقبالؒ ہوں میں حیرتِ جبریل بھی ہوں برقِ خاطف کی تجلی میں ابابیل بھی ہوں ریگِ بطحا میں نہاں شعلہء قندیل بھی ہوں فتنہءِ دورِ یہودی کے لئے نیل بھی ہوں خاک ہوں پائے غلامانِِ محمد ﷺ کی یہ…
  • 73
    Back to Kuliyat e Gabriel ضربِ مومن رباعی ادا مست مئے توحید کی ہر عاشقانہ ہے ادا مست مئے توحید کی ہر عاشقانہ ہے زمین پر ہے وجود اس کا فلک پر آشیانہ ہے جمالِ یار کا پرتوَ جنوں کو تازیانہ ہے ٹھکانا اس کا جنت ہے یہ دنیا قید…
  • 73
    Back to Kuliyat e Gabriel پیشِ لفظ شاعری قطعاً مقصود نہیں بلکہ بھٹی سے اُ ٹھتے ہوئے شعلوں سے لپکتی ہوئی چنگاریاں ہیں یا اندھیری رات میں متلاطم سمندر کی لہروں کی خوفناک صدائیں ہیں جوحال سے پیدا ہو کر مستقبل میں گُم ہوتی نظر آتی ہیں اور جس طرح…
  • 72
    Back to Kuliyat e Gabriel سوز و نالہء جبریل (1) روحِ اقبال ہوں صورتِ جبریل آیا ہوں کاروانوں کے لئے جرسِ رحیل آیا ہوں غرقِ فرعوں کے لئے قلزم و نیل آیا ہوں فیلِِ ابرہ کے لئے ضربِ سجیل آیا ہوں تم کو پیغامِ محمد ﷺ کا سنانے کے لئے…
  • 71
    غلط خاکے اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دینے والی تفتیش :زینب اور اس جیسی 11 کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور انکے قتل کے پیچھے چھپے خوفناک و شرمناک حقائق اس رپورٹ میں ملاحظہ کیجیے لاہور(ویب ڈیسک) زینب قتل کیس کہنے کو اغوا کے بعد زیادتی اور زیادتی…
  • 69
    Back to Kuliyat e Gabriel گلہائے عقیدت علامہ اقبال ؒ مرحوم کے حضور میں سرود رفتہ باز آید بیاید نسیمے از جحاز آید بیاید دو صد رحمت بجان آں فقیرے دگر دانائے راز آید بیاید دگر آید ہماں دانائے رازے ندارد جز نوائے دل گدازے دے صد چاک و چشمے…
  • 66
    تبدیلی کے خواہاں نومنتخب حکمرانوں کیلئے تجاویزِ چند!! ( ڈاکٹر اظہر وحید ) وطنِ عزیز میں جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے اہلِ وطن نئے سرے سے سے نئی اُمیدیں باندھ لیتے ہیں....اِس خیال سے کہ حکومت کے بدلنے سے شائد اُن کی حالت بھی بدل جائے۔ صد شکر! یہ…
  • 63
    Back to Kuliyat e Gabriel Index نغمہ جبریل آشوب مرے گُلو میں ہے ایک نغمہء جبریلؔ آشوب سنبھال کر جسے رکھا ہے لامکاں کیلئے علامہ محمد اقبالؒ اشعار فلک پر آفتاب اپنا نشیمن بھول سکتا ہے ؟ شرارہ برق کا مقصودِ خرمن بھول سکتا ہے ؟ خخ بغیر قربتِ موسی…
  • 63
    آئیے میں آپ کا ڈیم بنواتا ہوں ابوبکر قدوسی بہت شور ہے ڈیم بنانے کا - پنجابی میں کہتے ہیں "ویلے دی نماز تے کویلے دیاں ٹکراں " یعنی نماز تو وہ ہوتی ہے جو وقت پر ادا کی جائے بے وقت تو ٹکریں ہی ہوتی ہیں - سو دوستو…
  • 61
    مختصر تعارف علامہ محمد یوسف جبریل 17فروری 1917ءکو وادی سون سکیسر ضلع خوشاب میں ملک محمد خان کےگھر پیدا ہوئی۔ یہ وہی تاریخ بنتی ہےجس تاریخ کو بائیبل کےمطابق طوفان نوح آیاتھا ۔اس دور کو بھی ایک طوفان دیکھنا تھا مگر مختلف قسم کا ۔ طوفان نوح آبی تھا مگر…
  • 59
    Back to Kuliyat e Gabriel گریہ نیم شبی خدایا شکر ہے رکھا مرا اجر اپنے ہاتھوں میں وگرنہ کس طرح ملتی مجھے محنت کی مزدوری بڑی مشکل سے سمجھائے تھے ملت کو سب اندیشے رلا کر رکھ گئی مجھ کو یہ احساسِ مجبوری خخ رلاتی ہیں مجھے ملت کی حسن…
  • 59
    بابا جی یحییٰ خان سےایک ملاقات تحریر : محمد عارف یہ جون کی ایک کڑکتی ہوئی دوپہر تھی کہ جب میرےمحترم دوست شوکت محمود اعوان (واہ کینٹ) نےمجھےبتایا کہ میرےایک دوست (سعید صاحب ) ٹریول لاج ، ٥ سڑکی پٹرول پمپ ، سکالر کالج ، پی سی ہوٹل کےنزدیک صدر…
  • 59
    بسم اللہ الرحمن الرحیم اللھم صلی علی محمد و علی آلہ و اصحابہ و اھل بیتہ و ازواجہ و ذریتہ اجمعین برحمتک یا الرحم الرحمین o توحید اور تولید قرآن و سنت کی روشنی میں (ایک تقابلی جائزہ ) پیش لفظ ان صفحات میں ایک حقیر اور ادنیٰ سی کوشش…
  • 57
    علامہ محمد یوسف جبریل ایک جائزہ تحریر محمد عارف علامہ یوسف جبریل کی زندگی پر بہت کچھ لکھاجاسکتا ہی۔ وہ سال ہاسال سےمسلمانان عالم کو بیدار کرنےمیں مصروف عمل رہی۔ وہ قرانی تعلیمات کی روشنی میں دنیاکو امن اور سلامتی کا پیغام دیتےرہےہیں۔ علامہ یوسف جبریل کی شخصیت نہایت عجیب…
  • 57
    ہُوا خیمہ زن کاروانِ بہار اِرم بن گیا دامنِ کوہسار گُل و نرگس و سَوسن و نسترن شہیدِ ازل لالہ خونیں کفن جہاں چھُپ گیا پردۂ رنگ میں لہُو کی ہے گردش رگِ سنگ میں فضا نِیلی نِیلی، ہوا میں سُرور ٹھہَرتے نہیں آشیاں میں طیُور وہ جُوئے کُہستاں اُچکتی…
  • 57
    انگریز کا کردار تحریر علامہ محمد یوسف جبریل آج دنیا جن آفات میں مبتلا ہے اتنی کبھی نہ تھی اور ساری آفات کی وجہ ہے علم کی زیادتی اورعمل کی کمی اور علم کی زیادتی کا باعث ہے سائنس جدید کا باعث ہیں انگلستان کی لوہے اور کوئلے کی کانیں…

Share Your Thoughts

Make A comment

Leave a Reply

Copied!