(وادی سون (م ش

{ "slotId": "9349521179", "unitType": "normal" }

وادی سون (م ش)
wadi soon a column by meem sheen nawaiwaqt lahore produced by shaukat mehmud awan general secretary adara tehqiqul awan pkistan
سرگودھا ڈویژن میںاعوان کاری میں ایک ایساعلاقہ بھی شامل ہےجوقران کریم کےحفاظ کی تعداد کےلحاظ سےشاید سارےعالم اسلام میں اولیت کا دعویدار کہلا سکتا ہی۔ اس علاقہ وادی سون میں ہر گاو¿ں میں بلکہ گاو¿ں کےہر محلہ میں پ کو حفاظِ قران ملیں گی۔ مجھےتو ایک ایسےحافظ قران کریم کو بھی دیکھنےکا موقع ملا جس کی سات پشتوں سےقران حکیم کےحفاظ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کےبعد ان کا ایک بیٹا سات سال کی عمر میں قران کریم کےبیس پارےحفظ کر چکا ہی۔ اس علاقہ کی پاکباز عصمت مآب خواتین بھی حفظ قران کےمیدان میں مردوں کےشانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہےجس نےبڑےبڑےاولیائےکرام، علمائےکرام اور مجاہدین پاکباز کو جنم دیا ہی۔ ہماری آنکھوں کےدیکھےبھالےمشہور عالم دین حضرت مولانا غلام مرشد بھی اسی علاقہ سےتعلق رکھتےہیں۔
اسلام اور جمہوریت کا دم بھرنےوالی حکومتوں نےاس علاقہ کےلئےجو اسلامی نقطہ نگاہ سےاس قدر منفرد مقام رکھتا ہےاب تک کیا کیاہی۔ اس کا پتہ صرف اس امر سےلگایا جا سکتا ہےکہ اس علاقہ کےایک مشہور قصبہ اوچھالی کےپرائمری سکول میں بچوں کےبیٹھنےکےلئےٹاٹ تک میسرنہیں اور اس سکول کی چھت سجدہ ریز ہونےکےلئےصرف اشارےکی منتظر ہی۔ یہ تو حال ہےسکول کا۔ جہاںتک لوگوں کی معاشرت کا تعلق ہےاس کااندازہ اس بات سےلگایا جا سکتاہےکہ عورتیں سروں پر اور بغلوں میںگھڑےاٹھائےہوئےدور دور سےپانی بھرنےکےلئےکنوو¿ں پر آتی جاتی عام نظر آتی ہیں۔ میں نےنوشہرہ کی ایک گلی میں جو، اب تحصیل کا درجہ اختیار کر چکا ہی۔ اپنی ایک بہن کو ننگےپاو¿ں سر پرمکئی کی ایک بھری اٹھائےہوئےچلتےدیکھا ہی۔ کہاں پاکستان کی وہ خواتین جن کی رنگین تصاویر قومی اخبارات کےصفحات کی زینت بنتی ہیں اور کہاں یہ خواتین جو اس ملک کےغازیوں اور حفاظ کو جنم دیتی ہیں۔ تاہم تصویر کا یہ ایک رخ ہےاور اب اس علاقےمیں بجلی کےکھبمےلگتےنظر آ رہےہیں نوشہرہ اور دوسرےقصبوں یں ہائی سکولوں کی بلڈنگیں بھی بن چکی ہیں۔ اس کےباوجود یہ علاقہ انتہائی پسماندہ ہی“۔ (حوالہ روزنامہ نوائے وقت لاہور ٦ ستمبر 1982 ، تنظیم نوائےسون سکیسر سیریزنمبر ا راولپنڈی ) www.oqasa.org. www.allamayousuf.net

{ "slotId": "7028149061", "unitType": "normal" }

 

Print Friendly, PDF & Email

Share Your Thoughts

Make A comment

{ "slotId": "5870779967", "unitType": "normal" }

Leave a Reply

Subscribe By Email for Updates.